5 ستمبر 2014 - 18:17
ملت ایران، امریکہ کی وعدہ خلافی کا جواب ضرور دے گی

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران، امریکہ کی وعدہ خلافی اور تہران کے خلاف اس کی نئ پابندیوں کا جواب ضرور دےگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں آج نماز جمعہ آیت سید احمد خاتمی کی امامت میں اداکی گئي۔ تہران کے خطیب نماز جمعہ نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران، امریکہ کی وعدہ خلافی اور تہران کے خلاف اس کی نئ پابندیوں کا جواب ضرور دےگی۔

آیت اللہ سیداحمد خاتمی نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پالیسیوں کو جنیوا ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ امریکیوں نے اس اقدام سے ثابت کردیا کہ وہ پوری طرح ناقابل بھروسہ ہیں۔

تہران کے خطیب جمعہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں عراقی عوام کی استقامت اور فوج کی کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ اس راہ میں ان کے اتحاد اور کامیابی کا راز دینی مرجعیت کی پیروی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے یمن کے حالات اور عوامی مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یمنی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پرامن مظاہروں کی قدر کرنا چاہئے کیونکہ دھمکی اور تشدد کا زمانہ ختم ہوچکا ہے اور اس طرح کے اقدامات کا انجام اچھا نہيں ہوگا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ خاتمی نے علاقے میں داعش دہشتگردگروہ کے جرائم کی جانب اشارہ کر تے ہوئے امریکہ اور صیہونیوں کو اس دہشتگردگروہ کو جنم دینے والا اور پروان چڑھانے والا قرار دیا اور کہا کہ علاقے میں جولوگ اپنی دولت اور وسائل سے داعش کی مدد کر رہے ہيں انھیں جان لیناچاہئے کہ یہ گروہ جس کی ڈیوٹی مسلمانوں کو قتل کرنا ہے،اس کی حمایت کا نتیجہ برا ہے۔

آیت اللہ خاتمی نے گذشتہ ایک برس کے دوران حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وسکون کا ماحول قائم کرنا، کرنسی کی قیمت میں استحکام ، حفظان صحت پروگرام پر عمل درآمد، اورغزہ جنگ میں صیہونیوں کے جرائم کے مقابلے میں اچھا موقف اختیار کرنا حکومت ایران کے گرانقدار اقدامات رہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲